رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

اینیمل کی ساتھی اداکارہ تریپتی دیمری کی جانب سے رنبیر کپور کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اب تک فلم صرف بھارت میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ مرکزی کردار میں ساؤتھ کی مشہور ایکٹریس رشمیکا مندانہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

تاہم فلم میں رنبیر کپور کا تیپتی دیمری (زویا) کے ساتھ بھی افیئر دکھایا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تریپتی والہانہ انداز میں رنبیر کپور کو گھورے جاررہی ہیں۔

انیمیل کی اداکارہ نے اس حوالے سے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اسکریننگ پر تھے اور ان کو پوری کاسٹ کا شوٹ کرنا تھا اس لیے پوری کاسٹ ہی موجود تھی۔ اس دوران رنبیر بالکل میرے سامنے تھے اور کسی سے گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی کے سامنے کسی دوسرے انسان سے گفتگو کرتا ہے تو سامنے موجود شخص اس کی طرف دیکھتا ہی ہے تو میں بھی اسی طرح رنبیر کو دیکھ رہی تھی بلکہ میں اس دوران کافی نروس بھی تھی۔

تریپتی نے بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مجھے میرے والد کی کال آئی اور انھوں نے کہا کہ تم کافی نروس لگ رہی تھی کیوں کہ تم اپنے ہاتھ مسل رہی تھی اور تم ایسا تب ہی کرتی ہو جب نروس ہوتی ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی فلم پانچ سال بعد ریلیز ہورہی تھی اس وجہ سے میں نروس تھی اور مجھے نہیں پتا تھا کہ میں کہاں دیکھ رہی ہوں۔