غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں کیا بات ہوئی؟

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس پر مزید فوجی دباؤ کے اسرائیلی فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

نیوز سائٹ ایکیوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے اسرائیل کے اس منصوبے کی واضح طور پر حمایت یا مخالفت نہیں کی ہے لیکن وہ نیتن یاہو سے متفق ہیں کہ حماس پر مزید فوجی دباؤ کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے فون کے ایک مختصر انٹرویو کے دوران کہا کہ حماس "موجودہ صورتحال میں یرغمالیوں کو باہر جانے نہیں دے رہی،  امریکا اور اسرائیل جانتے ہیں کہ ان کو حاصل کرنے کے لئے یہ بہت ہی مشکل ہوگا۔

وزیراعظم نے فون کال کے دوران ٹرمپ کے ساتھ "غزہ میں بقیہ حماس کے مضبوط گڑھ پر قابو پانے” کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جسے ٹرمپ نے "اچھی کال” کے طور پر بیان کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ حماس اب غزہ میں "وہاں نہیں رہ سکتی”۔