ٹرمپ پر حملے سے قبل کیا ہوا تھا؟ عینی شاہدین کے انکشافات

ٹرمپ پر حملے سے قبل کیا ہوا تھا؟ عینی شاہدین کے انکشافات

امریکا کی ریاست پنسلوینیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں موجود دو عینی شاہدین کے حملہ آور سے متعلق انکشافات سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں شریک دو عینی شاہدین نے قاتلانہ حملے سے قبل حملہ آور کو ہتھیار کے ساتھ قریبی عمارت کی چھت پر دیکھا تھا۔

بین میسر نامی عین شاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں حفاظتی باڑ کی طرف کھڑا تھا اور ایک شخص کو قریبی عمارت کی چھت پر ایک طرف سے دوسری جانب مشکوک حرکت کرتے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت تقریباً 200 سے 250 گز کے فاصلے پر تھی اور میں نے مشکوک شخص کے بارے میں سکیورٹی افسر کو اطلاع دی تھی۔

https://urdu.arynews.tv/tiffany-donald-trump/

بین میسر نے بتایا کہ جب میں افسر کو مطلع کر کے اپنی جگہ پر لوٹا تو پیچھے سے فائرنگ شروع ہوگئی اور ہر کوئی ادھر اُدھر بھاگنے لگا۔

بٹلر نامی عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ میں باڑ کی طرف موجود تھا تو میری نظر امریکن گلاس ریسرچ بلڈنگ کی چھٹ پر پڑی جہاں ایک شخص ہتھیار لیے بیٹھا تھا۔

شہری نے بتایا کہ میں فائرنگ سے تقریباً 20 منٹ پہلے چل کر باڑ کے ساتھ کھڑا ہوگیا تھا، تھوڑی دیر بعد فائرنگ شروع ہوگئی اور کھلبلی مچ گئی، میں نے دیکھا وہ شخص ایم 16 لیے بیٹھا تھا اور اس کی بندوق کا نشانہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تھا۔

بٹلر نے بتایا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے بعد میں حملہ آور کے سر پر گولیاں ماریں۔