امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مردم شماری میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے صدر نے کامرس ڈیپارٹمنٹ کو نئی مردم شماری کی ہدایت کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کو خارج کر دیا جائے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ مردم شماری سے غیرقانونی افراد کو امریکا سے نکالنے میں مدد ملے گی مردم شماری جدید حقائق اور 2024 کے صدارتی الیکشن کے نتائج کی بنیاد پر ہو گی۔
ٹرمپ نے ہدایت کی کہ امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے۔
صدر کی جانب سے یہ حکم اس وقت دیا گیا جب امریکا میں 2030 کی مردم شماری کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس، کامرس ڈپارٹمنٹ اور مردم شماری بیورو کے پریس آفس نے فوری طور پر صدر کی نئی ہدایات پر فوری کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔