ٹوکیو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کاروائیوں کی حمایت کردی اور کہا کہ سعودی عرب کی کرپشن کیخلاف کارروائی اچھااقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کاروائیوں کی حمایت کردی اور شاہ سلمان اور ولہی عہد محمد بن سلمان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
I have great confidence in King Salman and the Crown Prince of Saudi Arabia, they know exactly what they are doing….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 6, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت پر اعتماد ہے وہ لوگ جانتے ہیں کہ کیا کررہےہیں، ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو برسوں سے اپنے ملک کا استحصال کر رہے تھے۔
….Some of those they are harshly treating have been “milking” their country for years!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 6, 2017
یاد رہے کہ ہفتے کے روز شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا، ان افراد پر کرپشن کا الزام ہے۔
سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئیں۔
اینٹی کرپشن کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب کی فائل بھی دوبارہ کھول رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
سعودی گزٹ کے مطابق اس نئی کمیٹی کے پاس کرپشن کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات، گرفتار کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ اثاثے منجمد کرنے کا اختیار بھی ہے۔