ٹرمپ کی جانب سے مودی سرکار کو ایک اور زبردست دھچکا

مودی ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (8 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کے بعد بھارت سے اس معاملے پر مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق اوول آفس میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد اس سے مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں؟

اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی صدر کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں بھارتی درآمدی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا جو مجموعی طور پر 50 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف لگانے پر مودی نے خاموشی توڑ دی

ٹرمپ انتظامیہ نے منہ کرنے کے باوجود روسی تیل خریدنے اور اس سے بھاری منافع کمانے کے سبب بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا کہ یہ درآمدات، چاہے براہ راست ہوں یا کسی اور کے ذریعے امریکا کیلیے ایک غیر معمولی خطرہ پیش کرتی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ابتدائی 25 فیصد ٹیرف 7 اگست سے نافذ العمل ہوا جبکہ اضافی محصول 21 دنوں میں لاگو ہوگا اور امریکی بندرگاہوں میں داخل ہونے والے تمام بھارتی سامان پر لاگو ہوگا۔