روس نے 50 دن میں جنگ نہ روکی تو۔۔ ٹرمپ نے دھمکی دیدی

امریکا ڈونلڈ ٹرمپ پیوٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر روس کے خلاف سخت اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے جنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

انہوں نے کہا کہ 50 دن میں جنگ نہ روکی تو روس پر ٹیرف عائد کریں گے اور ہمارے سیکنڈری ٹیرف 100 فیصد ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے بقول مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں نےکہا تھا ہمارے خیال میں آپ کا ملک ایک سال پہلے ختم ہو چکا تھا مگر مشرق وسطیٰ کے وہ رہنما اب کہتے ہیں کہ سب سےبہترین ملک امریکا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ایک بار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ پیوٹن حیران کر دیتے ہیں، میں روسی صدر سے "مایوس” ہوں۔

انہوں نے کہا کہ "پیوٹن نے واقعی بہت سارے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، وہ اچھی باتیں کرتے ہیں اور پھر شام کو سب پر بمباری کرتے ہیں، روس پر مزید کیا سختی کر سکتے ہیں اس پر جمعہ کو تفصیلی بات کروں گا۔

دوسری جانب اس ہفتے کے شروع میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین نئے پیٹریاٹ سسٹمز اور میزائلوں پر ایک کثیر سطحی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے تاہم ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی نظام دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔