خفیہ لیک کال پر فتنہ الخوارج کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل

خارجی نورولی محسود

اسلام آباد : خارجی نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ کیخلاف انسداددہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ لیک کال پرفتنہ الخوارج کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی، تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں انسداددہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں دیہی ہیلتھ سینٹرپرخوارج کے حملوں کا مقدمہ درج کیا گیا۔

خارجی نورولی محسوداوراحمدحسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی ، کال میں خارجی نورولی محسود،احمدحسین عرف غٹ حاجی کواملاک کونشانہ بنانے کی ہدایت دے رہاتھا۔

نورولی محسودنے پاکستان میں سرکاری املاک،اسکول،اسپتالوں کونشانہ بنانے کی ہدایت دی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس کال کےبعدڈی آئی خان میں دیہی ہیلتھ سینٹر،میرعلی میں گرلزاسکول پرحملے کئےگئے،سیکیورٹی ذرائع

ذرائع کے مطابق خفیہ لیک کال کا فرانزک کرایا گیا جو مثبت آیا، ان دہشت گردحملوں میں ملوث فتنہ الخوارج کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا اور فتنہ الخوارج کوعوام کاخون بہانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔