کالا باغ میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں دہشتگردوں نے کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالا باغ میں 20 منٹ تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شرپسند ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

دہشتگرد کی شناخت کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی جس سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکرز برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار دہشتگردوں کی تلاش میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کرلیا گیا۔