تنیشا شرما کی موت قتل قرار؟

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے 20 سالہ اداکارہ تنیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’فتور‘ میں کترینا کیف کے بچپن کا کردار نبھانے والی اداکارہ تنیشا شرما کی 24 دسمبر کو میک اپ روم سے لٹکی لاش برآمد ہوئی جسے ابتدائی طور پر خودکشی کا قرار دیا گیا تھا، اداکارہ کی موت سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے لیکن کنگنا رناوت نے اداکار سشانت سنگھ کی موت پر بھی اسے خودکشی نہیں موت قرار دیا تھا انہوں نے تنیشا کی موت کو بھی قتل قرار دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کردی۔

Tunisha Sharma suicide

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تنیشا اپنے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کے ساتھ میک اپ روم میں موجود تھیں جب وہ میک اپ روم کے واش روم میں گئیں تو کافی دیر ان کے باہر نہ آنے پر دروازہ توڑا گیا ان کی لاش برآمد ہوئی۔

Tunisha Sharma

واضح رہے کہ تنیشا کے ساتھ مبینہ طور پر میک اپ روم میں موجود سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لے رکھا ہے۔

تنیشا کی موت سے متعلق اداکارہ کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں طویل پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’ایک عورت ہر چیز کا مقابلہ کر سکتی ہے محبت کی، رشتے کی  یا حتیٰ کہ کسی عزیز کی کمی کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے لیکن وہ کبھی بھی محبت میں ناکامی برداشت نہیں کرسکتی۔‘

اداکارہ نے شیزان کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’دوسرے شخص کے لیے محبت اور کمزوری اس کا ہدف تھا اور اس نے صرف اس کا استعمال کیا۔‘

 

کنگنا رناوت نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اگر ایسی حالت میں عورت اپنے تاثرات پر بھروسہ نہیں کرسکتی جس کو زندہ یا مردہ ہونے میں کوئی فرق ہے تو وہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرتی ہے، یہ ایک قتل ہے، اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں تنیشا شرما کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ خودکشی کیس میں بھی واقعے سے متعلق کہا تھا کہ سشانت نے خودکشی نہیں کی تھی اسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔

SSR Case: Kangana Ranaut Asks Why Mumbai Police is Not Questioning Mahesh  Bhatt, Says 'Will Return Padma Shri if my Claims Are False' | India.com