سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش ، مودی سرکار کا امریکا سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف

امریکا بھارت تعلقات

سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی، مودی سرکار نے بھی امریکا سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکااوربھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، عرب ٹی وی الجزیرہ نے بتایا ہے کہ سکھ رہنماؤں کےقتل کی سازش بےنقاب ہونےپربھارت اورامریکاکےتعلقات میں کشیدگی بڑھی۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سکھ رہنماؤں کےقتل کی سازش بےنقاب ہونےپرتعلقات خراب ہونےکااعتراف کرلیا ہے۔

کشیدہ حالات کے باعث بائیڈن نے ہندوستان کےیوم جمہوریہ کادعوت نامہ بھی ٹھکرادیا تھا اور بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈگروپ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا۔

امریکی ادارہ برائےمذہبی آزادی نےبھارت کوتشویشناک ملک میں شامل کرنےکامطالبہ بھی کردیا ہے۔

الجزیرہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اوردفاعی معاہدوں پر پیشرفت سست پڑ گئی ہے۔

رواں سال جون میں سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکوبھارت نےکینیڈا کی سرزمین پرقتل کروا دیاتھا اور گزشتہ سال ہی سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کوامریکانے بےنقاب کیا تھا۔
.