ترکیہ میں 6.3 شدت کا زلزلہ

Super: OC: بونیرمیں گھرصفحہ ہستی سے مٹ گئے، عورتوں کی میتوں کو غسل دینے کےلیے خواتین نہیں، جنازوں کو کاندھا دینےکےلیے جوان نہیں ۔۔ اور ایسے میں سب ہمیں چھوڑ گئے۔ سینیٹر فلک ناز سینیٹ میں حکومت کی خالی نشستوں کا شکوہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔۔ SOT Remarks: سینیٹ میں خالی حکومتی بنچ ڈوب مرنےکامقام ہے،سینیٹرفلک ناز سینیٹرفلک نازخالی حکومتی نشستوں کاشکوہ کرتےجذباتی ہوگئیں بونیرمیں گھرتباہ،ایک ایک گھرمیں بائیس بائیس جنازے،فلک ناز خداراعورتوں کوبلاؤ!خواتین میتوں کوغسل کیلئےخواتین نہیں،فلک ناز بونیرمیں جنازوں کوکندھادینےکیلئےجوان نہیں بچے،سینیٹرفلک ناز

ترکیے کے مشرقی علاقے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیے کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشرقی صوبے ملاتیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیے کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

روس کے جزیرہ نما علاقے میں 5.9 شدت کا زلزلہ

گزشتہ برس کے ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں ہزاروں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔