ترکیہ صدارتی و پارلیمانی الیکشن، اردوان کو برتری حاصل

ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ: ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن میں ٹرن آؤٹ 88 فیصد سے زائد رہا۔

اب تک 33 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 53 فیصد ووٹ لے کر آگے جبکہ اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو 41 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

ترکیہ صدارتی و پارلیمانی الیکشن، اردوان کو برتری حاصل

کسی بھی صدارتی امیدوار کو جیت کیلیے کُل ووٹوں کا نصف حاصل کرنا ضروری ہے، اور اگر کسی نے بھی نصف ووٹ حاصل نہ کیے تو سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو رن آف الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

ترکیہ صدارتی و پارلیمانی الیکشن، اردوان کو برتری حاصل

رجب طیب اردوان کو پہلی بار ریٹائرڈ سرکاری ملازم کمال قلیچ داراوغلو اور ان کے 6 جماعتی اتحاد سے زیادہ متحد اپوزیشن کا سامنا ہے۔

ترکیہ صدارتی و پارلیمانی الیکشن، اردوان کو برتری حاصل

ملک بھر میں ووٹرز نے اپنے امیدواروں کیلیے ریلیوں کا انعقاد کیا۔ سڑکوں پر سب سے زیادہ ترکیہ صدر کے سپوٹرز نظر آئے جنہوں نے ابتدائی نتائج کے بعد سے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔