آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعاون، خطےمیں امن و استحکام کی کوششوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خطےکی سیکیورٹی صورتحال بلخصوص افغان امن عمل سےمتعلق امور زیر غور آئے۔
ملاقات میں باہمی تعاون اور خطےمیں امن واستحکام کی کوششوں کومزیدبڑھانےپراتفاق کیا گیا۔ ترک وزیردفاع نے علاقائی اورعالمی امورپرپاکستان کےمؤقف کی حمایت کی۔
قبل ازیں چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔
چینی سفیر نےخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین بطور اسٹریٹیجک پارٹنر پاکستان کی سپورٹ کرتا رہےگا۔