شمالی عراق میں ترک ڈرون حملہ، کردستان ورکرز پارٹی کے 3 ارکان ہلاک

شمالی عراق میں ترک ڈرون حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے تین ارکان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی انسداد دہشت گردی سروس نے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے تین ارکان شمالی عراق میں ترک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ ایک گاڑی کو شمالی شہر سلیمانیہ کے قریب ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں ایک سینئر پی کے کے رکن، اس کا ڈرائیور اور ایک گارڈ موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے ترک ریاست کے خلاف کی گئی مسلح بغاوت کے بعد ترکیہ کی جانب سے اس قسم کی کارروائیاں اکثر کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی بمباری کے جواب میں مقبوضہ بولان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکس پر پچاس راکٹ داغ دیئے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی تنطیم حزب اللہ کا کہنا ہے حملے میں براہِ راست فوجی بیرکس کو نشانہ بنایاگیا ہے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا تھا۔

ایرانی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار

اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے خطرات کے پیشِ نظر امریکا کا دوسرا طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطی پہنچ گیا، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی میں موجود ہے۔