ترکی کا فوجی طیارہ گرِ کر تباہ

ترکی کا ایک فوجی تربیتی طیارہ منگل کو وسطی صوبے قیصری میں گر کر تباہ ہو گیا.

ترک وزارت دفاع نے مقامی نیوز میڈیا پر نظر آنے والی ویڈیو فوٹیج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں دو جوان جاں بحق ہو گئے۔

وزارت نے کہا کہ SF-260 D تربیتی طیارے نے قیصری کے ایک فضائی اڈے سے دو پائلٹوں کے ساتھ تربیتی مشقوں کے لیے اڑان بھری تھی۔

Turkish military training plane crashes, kills two soldiers, ministry says  | eKathimerini.com

طیارہ گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

وزارت نے مزید کہا کہ ہنگامی ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ دونوں پائلٹ جاں بحق ہو چکے ہیں۔