سوئیڈن میں توہین قرآن : ترکیہ میں ہزاروں افراد سراپا احتجاج ، مظاہرین کا اللہ اکبر کا ورد

انقرہ : سوئیڈن میں توہین قرآن پر ترکیے میں ہزاروں افراد سراپا ء احتجاج ہے ، ہاتھوں میں قرآنِ کریم کے نسخے کو اٹھائے مظاہرین اللہ اکبر کا ورد کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئیڈن میں توہین قرآن پر ترکیے میں ہزاروں افراد سراپا ء احتجاج ہے اور کلمہ طیبہ کے پرچم فضا میں بلند ہے۔

احتجاج میں ہاتھوں میں قرآنِ کریم کے نسخے کو اٹھائے مظاہرین اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔

سویڈن کو مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

مسلم دنیا کے غم و غصے پر سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے بیان جاری کیا کہ اسلامو فوبک اشتعال خوفناک ہے۔ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سویڈن کی حکومت، یا میں اس طرح کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں توہین مذہب کی اجازت دینے پر ترکیہ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو طلب کیا تھا۔

ترکیہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی اجازت دینے پر سویڈن کا رویہ ناقابل قبول ہے، توقع ہے کہ سویڈن حکومت ایسے اقدامات کو روکے گی اور اجازت واپس لے گی۔