ترک صدر اور ایرانی سپریم لیڈر نے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔


وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مودی کی نسل پرست ہندوسرکار مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے، افسوس مسلم دنیا سے چند آوازیں مظالم کی مذمت کر رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مغرب میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کےخلاف مغرب سے آواز بلند ہو رہی ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بعد اب اترپردیش میں بھی مسلمان محفوظ نہ رہے، انتہا پسندوں نے اتر پردیش کے شہر بلند میں دو مسلم نوجوانوں کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

بھارت: معمولی تنازع پر بھارتی شہریوں کے ہاتھوں مسلمان قتل

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں سڑک پر معمولی تنازع پر بھارتی درندہ صفت شہریوں نے مسلمان شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔