دھمکی آمیز پیغامات،ٹوئٹرکے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل

Twitter

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرنے دھمکی آمیز پیغامات اوردہشتگردی کے فروغ میں استعمال ہونے والے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل کردئیے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق معطل کئے گئے زیادہ تراکاؤنٹس داعش سے متعلق ہیں، ٹوئٹرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے فروغ اوردھمکی آمیز پیغامات دینے پرایک لاکھ پچیس ہزاراکاؤنٹس کومعطل کیا گیا۔

سائٹ کو دہشتگرد سرگرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کررہے ہیں، دنیا بھرمیں ٹوئٹر صارفین کی تعدادپچاس کروڑ ہے۔