ٹوئٹر نے پھر سے "بلیو ٹک سبسکرپشن ” کا اعلان کردیا

ٹوئٹر

سان فرانسسکو: ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ماہانہ سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے آفیشل پیچ سے لکھا کہ ہم کل سے ٹوئٹر بلیو ٹک کو دوبارہ لانچ کرنے جارہے ہیں۔

انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ویب سبسکرپشن پر اس کی فیس 8 ڈالر ماہانہ جبکہ آئی او ایس پر 11 ڈالر ہوگی، ادا شدہ خصوصیات میں نیلے ٹک، ٹویٹس میں ترمیم کرنے کی صلاحیت، اعلیٰ معیار کے ویڈیو اپ لوڈز، اور ریڈر موڈ شامل ہیں۔

ٹویٹر نے کہا کہ بعد میں ہم اس ‘آفیشل لیبل’ کو کاروبار کے لیے گولڈ ٹک اور حکومتی اور کثیر جہتی اکاؤنٹس کے لیے گرے ٹک سے تبدیل کرنا شروع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا

ٹوئٹر نے مزید کہا کہ ٹک میں تبدیلی کے بعد ارکان اپنا ہینڈل، ڈسپلے نام یا پروفائل فوٹو تبدیل نہیں کرسکیں گے، لیکن اگر وہ ایسا کرتے ہیں، تو وہ عارضی طور پر بلو چیک ٹک سے محروم ہو جائیں گے، جب تک ان کے اکاؤنٹ کا دوبارہ جائزہ نہیں لیا جاتا۔

خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اکتوبر میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اس کے بعد انہوں نے اس میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔

البتہ بلیو ٹک کی سبسکرپشن پر فیس عائد کرنے پر دنیا بھر میں بڑا سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تو جس پر اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا تھا۔