اسلام آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق

اسلام آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں زہریلے کھانے نے دو بچوں کی جان لے لی جبکہ تیسرا بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بچوں کے خاندان کا تعلق چنیوٹ سے ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں سات سال کی نادیہ اور اڑھائی سالہ علی شامل ہیں۔

والدہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کھارادر میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بچوں کے لواحقین نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ برنس روڈ سے بچوں کو برگر کھلایا تھا، اس کے علاوہ گھر پر بھی کھانا پکایا گیا تھا۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے پر اسپتال انتظامیہ نے دو بچوں کی موت کی تصدیق کی اور تیسرے بچے کو آکسیجن کےلیے جناح اسپتال ریفر کیا، جناح اسپتال منتقلی کے دوران تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔