کراچی: ڈاکو نئی مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے قربانی کا جانور، نقدی اور فون چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئی مویشی منڈی کے اطراف بھی ڈاکو دندنانے لگے، مویشی منڈی جانے والے دو شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر دیا گیا۔
گزشتہ روز کامیڈین ولی شیخ کو بھی مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا گیا تھا، کامیڈین ولی شیخ اور انکے دوست سے لوٹ مار کا پرچہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا تھا.
اس سے قبل گلستان جوہرمیں نجی یونیورسٹی کی وین میں سوارطالبات کو لوٹ لیاگیا جبکہ گلستان جوہر بلاک فور میں گھر کے باہر کھڑے شہری سے ڈکیت موبائل فون لے اڑے۔
جمالی پل کے قریب پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ عزیز آباد سمیت مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے مقابلے کے بعد لوٹ مار میں ملوث تیرہ ملزمان کو حراست میں لے لیا، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیں۔