اسلام آباد: عید قربان پر سماجی فاصلوں کو نظر انداز کرنے کے نتائج سامنے آنے لگے، ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح تین فیصد سے تجاوز کرگئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 779 افراد کے نتائج مثبت آئے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک ہی روز میں 2.24 سے بڑھ کر 3.53 فیصد تک جاپہنچی۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے باعث مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 182 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔’
واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 44 ہزار 910 ہو چکی ہے۔