لاہور : 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور : 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان ہلاک

مانگامنڈی : 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگامنڈی میں فروٹ فروش کےتشددسےدو بھائیوں کےقتل کےدو ملزمان مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ڈی چوہنگ گرفتارملزمان کونشاندہی کیلئےلےجارہی تھی کہ زیرحراست ملزمان کےساتھیوں نےملزمان کوچھڑوانےکی کوشش کی اور ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست ملزمان اویس اورشہزاد ہلاک ہوگئے۔

ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا اور فرارہوگیا تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے، ہلاک ملزمان نےچند روز پہلےتیس روپےکے تنازع پر دو بھائیوں کوتشدد کر کے قتل کیا تھا۔

گذشتہ روز رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا تھا کہ رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قتل کے مرکزی ملزم شہزاد کو ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر گرفتار کیا گیا، 6 نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ڈی آئی جی نے بتایا کہ دوہرے قتل کا اندوہناک واقعہ 21 اگست کو رائیونڈ میں پیش آیا تھا، پھل فروش ملزمان نے معمولی تنازع پر 2 بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی نوجوان کوبلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

واضح رہے لاہور کے علاقہ تھانہ رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

مزید پڑھیں  : صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش کے تشدد سے زخمی دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا

جھگڑے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں کچھ دیر بعد 21 سالہ واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا جب کہ 17 سالہ راشد کو تشویشناک حالت میں اؔئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔

بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نوجوانوں کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ایک ملزم پھل فروش تیمور کو گرفتار کیا تھا۔