سفاک ملزمان نے دو بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

پنچایت سیکرٹری نے خاتون کو آگ لگانے کے بعد خودکشی کر لی

لاہور : غازی آباد میں نامعلوم افراد نے2 بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے کر علاج معالجہ شروع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ جھلس گئیں، طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے غازی آباد میں دو کمسن بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو فوری طور پر متاثرہ بچیوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ دونوں بچیوں کو علاج میں معاونت فراہم کی جائے گی۔