غزہ میں جنگی جرائم، چھٹیاں گزارنے گئے دو اسرائیلی بیلجیم میں پکڑے گئے

غزہ جنگی جرائم کے شبے میں بیلجیئم نے دو اسرائیلیوں کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو اسرائیلی شہریوں کو بیلجیئم کی پولیس نے تعطیلات کے دوران پوچھ گچھ کے لیے مختصر طور پر حراست میں لیا اور پھر چھوڑ دیا۔

حقوق گروپ ہند رجب فاؤنڈیشن نے حکام کو بتایا کہ وہ غزہ میں "جنگی جرائم اور نسل کشی سمیت سنگین بین الاقوامی جرائم” کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر اس معاملے پر کام کیا ہے، لیکن اس نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

بیلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق "پولیس سے کہا ہے کہ وہ شکایت میں نامزد دو افراد کو تلاش کرے اور ان کا انٹرویو کرے” جو ملک میں ٹومارو لینڈ فیسٹیول میں شریک ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے گرفتاری کی وجہ کے بارے میں تفصیلات شامل کیے بغیر ایک بیان میں کہا، "وزارت خارجہ اور IDF نے معاملہ سنبھالا اور وہ دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔