عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار جاگری سینسوئے اور اداکارہ بوسے ارسلان نے شادی کرلی۔
کورولش عثمان میں اداکار جاگری سینسوئے نے سپاہی جیرکوتائی کا کردار نبھایا تھا جبکہ اداکارہ بوسے ارسلان ’آئیگل خاتون‘ کے روپ میں جلوہ گر تھیں۔
ترک میڈیا کے مطابق اداکار جاگری سینسوئے اور بوسے ارسلان نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ شادی میں کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔