منی پور : بھارتی ریاست منی پور میں کوکی قبیلے نے میٹھی قبیلے کے 2 معصوم نوجوانوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا اور لاشیں جنگل میں پھینک دیں۔
تفصیلات کے مطابق مودی کےبھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ، بھارتی ریاست منی پور میں کوکی قبیلے نے میٹھی قبیلے کے 2 معصوم نوجوانوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔
کوکی غنڈوں نے دونوں نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعدلاشیں جنگل میں پھینک دیں ، قتل ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہونے پر مکینوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
علاقہ مکین نے کہا کہ مودی سرکارایک جانب بیرون ملک مقیم سکھوں کےقتل میں مصروف ہے اور بھارت دوسری جانب ملک میں موجوداقلیتوں کی بھی نسل کشی کررہا ہے۔
میٹھی قبیلے پر مظالم نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے اور مظالم سے مودی سرکار، انتہاپسند بی جےپی کی ہندوو توا سوچ کھل کر دنیا کے سامنے آچکی ہیں ، اب وقت آچکا ہے کہ مودی کے مظالم کاعالمی سطح پر سدباب کیا جائے۔