اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں دو نئے وزراء کا اضافہ کردیا گیا ہے،حلف اُٹھانے والے وزراء میں پاکستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور مسلم لیگ (ن ) کے شیخ آفتاب احمد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں منعقد کی گئ حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزراء سے حلف لیا،حلف اُٹھانے والے وزراء میں مسلم لیگ (ن) کے اٹک سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے اُٹھایا،حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق حلف اُٹھانے والے دو نئے وزراء کے قلمدانوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے،وفاقی کابینہ میں دو نئے وزراء کے اضافے سے وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد 21 ہو جائے گی۔