گوجرانوالہ : چھت پر سوئے ہوئے افراد کے سروں میں گولیاں مار دی گئیں

کراچی فائرنگ

گوجرانوالہ : راہوالی کے علاقے چھت پر سوئے ہوئے افراد کے سروں میں گولیاں مار دی گئیں ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ راہوالی کے علاقے جمیل پورہ میں چھت پر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ ولایت اور 35سالہ مسرت بی بی اور فائرنگ میں زخمیوں ہونے والوں میں 7سالہ حرم ،80 سالہ حنیفاں بی بی اور 30 سالہ سمینہ بی بی شامل ہیں۔

تھانہ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔