آئی سی سی نے اگست کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
بابر اعظم افغانستان کے خلاف سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں تھیں جبکہ نیپال کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
شاداب خان نے بھی اگست میں آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیپال کے خلاف میچ میں 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایوارڈ ملنے کی صورت میں بابر تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتیں گے۔
پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آرا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔