بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی فضائیہ کے افسر کی وردی چوری ہوگئی جو بعد میں ریاست بہار سے برآمد ہوئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہر پٹیالہ کے علاقے زیرک پور میں لوگوں نے ایک شخص کو بھارتی فضائیہ کی وردی میں ملبوس گشت کرتے ہوئے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زیرک پور سے دو ملزمان کو گرفتار کیا جو فضائیہ کے افسر کی وردی پہن کر گھوم رہے تھے، ملزمان کی شناخت سکھپریت سنگھ اور سکھبیر سنگھ کے نام سے ہوئی۔
حکام کے مطابق وردی گجرات سے تعلق رکھنے والے فضائیہ کے افسر کی تھی جو کورئیر کے دفتر سے 5 مئی 2025 کو چوری کی گئی تھی۔
زیرک پور میں ایک درزی بھارتی فوج اور فضائیہ کی وردیاں تیار کرنے کا کام کرتا ہے، اس نے وردی تیار کر کے کورئیر کے دفتر بھیجی جو چوری کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف زیرک پور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وردی چوری کرنے کے پیچھے ملزمان کے کیا مقاصد تھے۔
علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان میں سے ایک وردی پہن کر علاقے میں گشت کر رہا تھا جبکہ دوسرا ساتھ تھا، دونوں نے خود کو ایئر فورس کا افسر ظاہر کیا تھا۔