اوٹاوا: کینیڈا کے مشرقی شہر فریڈرکٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرکٹن کے علاقے بروک سائیڈ میں پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ٹویٹر پر پولیس کی جانب سے پہلے فائرنگ سے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی دوسرے بیان میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رہائشی علاقے میں پیش آیا ہے، حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں ایمبولینس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ایک گھر کے نزدیک دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔
We have heard what sounds to be four gunshots in the last few minutes @CTVAtlantic pic.twitter.com/l31i8xGtDa
— Nick Moore (@NickMooreCTV) August 10, 2018
اسلحہ کے حوالے سے کینیڈا میں قانون امریکا سے زیادہ سخت ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے فائرنگ میں واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں تاہم واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
گزشتہ ماہ ٹورنٹو اسٹریٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔