کراچی میں دو ڈاکو پولیس کیساتھ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں دو ڈاکو پولیس کیساتھ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں سچل کے علاقے میں پوسٹ آفس سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان شہری ہادی بخش سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے جس پر شہری نے چلا کر سکیورٹی گارڈ کو آواز دی اسی دوران ملزمان نے سکیورٹی گارڈ پر بھی فائرنگ کی۔

قریب موجود مدد گار 15 اور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ راونڈ اور چھینی ہوئی نقدرقم و موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ زیرِ استعمال بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو علاج معالجے کیلیے ہسپتال روانہ کیا گیا۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلیے بھیجا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔