ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
انگلش ٹیم نے ڈیوڈ میلان کی عمدہ سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، ڈیوڈ میلان نے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی انگلش کھلاڑی عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور کپتان پیٹ کمنز نے 3 تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک اور مارکوس اسٹنوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکل وان کی بھارتی ٹیم پر تنقید، ہاردک پانڈیا کا ردعمل
دو سو ستاسی رنز کے جواب میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی شانداری بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آسان فتح کو آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دیا۔
ڈیوڈ وارنر نے 86 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ٹریسو ہیڈ نے بھی 69 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ویلے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کو 0-1 کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔