انڈر 11 اسکواش پلیئر زین بخاری کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے

قومی انڈر 11 ایج گروپ سے تعلق رکھنے والے اسکواش کے کھلاڑی زین بخاری کرنٹ لگنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکواش کے کھلاڑی زین بخاری جو کہ قومی انڈر 11 ایج گروپ سے تعلق رکھتے تھے ان کا ایک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے، زین کو گھر میں موجود موٹر سے کرنٹ لگا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آگیا تھا، زین بخاری کا انتقال گھر کی موٹر میں کرنٹ آنے سے ہوا۔

ترجمان اسکواش ایسوسی ایشن نے کہا کہ قومی انڈر 11 ایج گروپ سے تعلق رکھنے والے زین بخاری کی اچانک وفات سے بہت افسوس ہوا ہے۔

قائم مقام سیکریٹری محمد منصور نے بتایا کہ اسکواش پلیئر زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے جشن آزادی لیگ ملتوی کر دی ہے۔