ورلڈکپ U19، شاہین بنگال ٹائیگرز کا شکار کرنے کو تیار

انڈر نائنٹین ورلڈکپ میں پاکستان کل بنگلادیش سےٹکرائےگا۔ گرین شرٹس میگاایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف کامیابی سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دےگی۔

انڈر19ورلڈکپ میں پاکستان کی وننگ اسٹریک جاری ہے اور لگاتار 4 میچز جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ سیمی فائنل میں جانے کیلئے بنگلادیش کیخلاف فتح حاصل کرنا ہو گی۔

ایونٹ میں شاہینوں کا صفر اب تک شاندار رہا ہے اور افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں 181رنز سےشکست دی۔

گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو ہرایا پھر نیوزی لینڈ کو 10وکٹوں سے آوٹ کلاس کر کے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کی۔ سپر سکس مرحلے میں آئرلینڈ سے سامنا ہوا تو وہاں بھی جیت کا سفر جاری رکھا۔

ٹاپ پرفارمنس میں بھی پاکستانی کھلاڑی آگے ہیں فاسٹ بولر عبید شاہ نے چار میچوں میں 12وکٹیں اڑائی۔