بنگلادیش نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دیدی

دبئی: بنگلادیش نے بھارت  کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیاکپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

دبئی میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں بنگلادیش کے سامنے بھارتی انڈر 19 ٹیم بے بس دکھائی دی۔ بیٹنگ کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی بھارتی کھلاڑی ناکام رہے۔

بنگلادیش نے189 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ بنگلادیشی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Image

دوسرے سیمی فائنل میں یو اے ای نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔

کپتان سعد بیگ کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکی، اذان اویس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شمائل حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عامر حسان نے 27 رنز بنائے۔

یو اے ای کی جانب سے ایمان احمد اور ہاردک پائی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔