یواےای میں رمضان المبارک کا اعلان ہو گیا

دبئی: یواےای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز پیر 11 مارچ 2024 کو متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں پیر رمضان المبارک کا پہلا دن ہے۔

https://urdu.arynews.tv/ramadan-moon-2024/

عدالت نے شہریوں کو چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت درج کروائی جائے۔

سرکلر کے مطابق رمضان المبارک کے دوران وزارتوں، وفاقی اداروں  کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز کام کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں، ملازمین صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لئے کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

امارات میں نجی شعبے کے ملازمین عام طور پر روزانہ آٹھ سے نو گھنٹے کام کرتے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران اس میں دو گھنٹے کی کمی کر دی جائے گی۔ اس شیڈول سے آگے کام کرنے والے کسی بھی اضافی گھنٹے کو اوور ٹائم سمجھا جائے گا اور ملازمین کو اضافی معاوضہ ملے گا۔