یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آگئی

کراچی/دبئی: یواے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر 0.05 روپے بہتری ہوئی۔

انٹربینک ٹریکنگ اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے قابل اعتماد ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق درہم (اے ای ڈی) معمولی گراوٹ کےساتھ 77.42 پاکستانی روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ 11 جولائی کو 77.47 روپے کی قیمت پر دستیاب تھا۔

جون میں درہم کی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں مضبوطی کے بعد حالیہ طو پر یہ کمی واقع ہوئی ہے، جون کے مہینے می اے ای ڈی میں 0.81 روپے کی بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

پچھلے مہینے کے آغاز میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک یو اے ای درہم کی قیمت 76.44 روپے تھی جو کہ مہینے کے آخر میں 77.25 روپے تک پہنچ گئی جبکہ یکم جولائی 2025 کو ایک درہم کی قیمت 77.6111 ریکارڈ کی گئی۔

درہم کی لچک متحدہ عرب امارات کی مہارت سے تیار کی گئی معاشی حکمت عملیوں اور عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر اس کی مستند حیثیت کو واضح کرتی ہے۔

یو اے ای درہم جسے 1973 میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری کرنسی کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، ایک امریکی ڈالر کے لیے 3.6725 یو اے ای درہم کی شرح مقرر کی گئی تھی، جسے یو اے ای کے مرکزی بینک نے برقرار رکھا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/dollar-rate-in-pakistan-today-july-11-2025/