متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے منفرد سماجی اقدام اٹھایا ہے تاکہ ہونہار طلبہ کو ایکسی لین ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اہل خانہ کو اعزاز دیا جائے۔
اس اقدام کے تحت ایکس لینس لائسنس کا اجرا ہے جو شارجہ کے سرکاری اسکولوں سے ٹاپ 10 گریجویٹس کو مفت ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرے گا۔
اس خصوصی پیش کش میں تمام اخراجات شامل ہوں گے۔ ڈرائیونگ فائل کھولنے سے لے کر آنکھوں کے ٹیسٹ ، تربیتی سیشن ، اور دونوں اکیڈمک اور عملی امتحانات کے ساتھ ساتھ حتمی لائسنس حاصل کرنے تک شامل ہیں۔
وزارت تعلیم ، شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، شارجہ ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ ، اور بیلہاسا ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت میں یہ اقدام کیا جارہا ہے۔
شارجہ پولیس نے ’’ بچوں کے لئے لائسنس ‘‘ انیشی ایٹو کا بھی آغاز کیا جس میں اُن گریجویٹس کو ڈرائیونگ ٹریننگ فیس پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی جن کے والدین شارجہ پولیس میں کام کرتے ہیں۔
یہ اقدام موسم گرما کے وقفے میں دستیاب ہے۔