متحدہ عرب امارات میں اونٹوں کی دیکھ بھال کرنے والے پاکستان کی قسمت جاگ اٹھی اور وہ قرعہ اندازی میں قیمتی گاڑی جیت گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خوش قسمت پاکستانی 29 سالہ محمد شہباز ہے جو 2017 سے ابوظہبی کے نواحی علاقے العین میں مقیم ہے اور اونٹوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا ہے۔
محمد شہباز ابوظہبی کے بگ ٹکٹ ان اسٹور کاؤنٹر سے اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ گزشتہ دو سالوں سے ڈریم کار کے ٹکٹ خرید رہا تھا تاہم اس کی مراد بر نہیں آ رہی تھی لیکن اس نے بھی ہمت نہیں ہاری۔
پاکستانی نوجوان نے قیمتی کار جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ گاڑی فروخت کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ہم دوست آپس میں بانٹیں گے۔ میں اپنے حصے کی رقم پاکستانی اپنی فیملی کو بھیج دوں گا۔
شہباز نے بتایا کہ وہ مستقبل میں بھی ہر ماہ بگ ٹکٹ ڈریم کار اور نقد انعام کے ٹکٹ خرید کر قسمت آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔