دبئی: متحدہ عرب کے چند تعلیمی اداروں نے بارشوں اور خراب موسم کے سبب کل اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ سرکاری محکمے نے انہیں ہر صورت کھولنے کی ہدایت کی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہے اور سڑکیں بھی زیر آب آگئیں، جس کے پیش نظر چند پرائیوٹ اسکولز انتظامیہ نے چھٹی کا اعلان کیا۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ ہیومین ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) نے کل ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ صورت حال اور سرکاری محکمے کے اعلان کے بعد والدین پریشان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شارجہ میں واقع اور اون انگلش ہائی اسکول، گرلز جیمز موڈرن اکیڈمی اور جیمز فاؤنڈر البشرا نے موسم کے پیش نظر کل تمام طالب علموں کو چھٹی دی۔
اسکولز کی جانب سے والدین کو کہا گیا ہے کہ بچوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔
We've been assured that getting to school will be ok on Sunday morning. (If the situation changes, we'll let you know). 👍 pic.twitter.com/MLtU39hRux
— KHDA (@KHDA) January 11, 2020
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں آج صبح سے ایک بار پھر تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
دبئی میں ہونے والی بارشوں کے باعث نہ صرف سڑکیں زیر آب آگئیں بلکہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر بھی پانی بھر گیا جس کی وجہ سے پرازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔