عبید شاہ نے بابر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر عبیدشاہ نے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو نشانے پر رکھ لیا۔

شاہ برادران جن میں نسیم، حنین اور عبید شامل ہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔

عبید اپنے پسندیدہ باؤلر نسیم کے ساتھ باؤلنگ کر کے بہت پُرجوش ہیں۔ ان کا مقصد یونائیٹڈ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے اور وہ خاص طور پر بابر کو ٹورنامنٹ میں آؤٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج نسیم کے ساتھ باؤلنگ کا لطف اٹھایا اور مجھے حالات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں باؤلنگ کے بارے میں بتایا اس سے مجھے فائدہ ہوا اور میں یونائیٹڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

عبیدشاہ نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں بیٹنگ کا معیار بہت اچھا ہے اور میں بابر اعظم سمیت ٹاپ بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔

تینوں بھائی مل کر ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں، عبید کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی موقع کے لیے تیار ہیں۔