بھارت، سڑک کنارے خاتون سے زیادتی، لوگ ویڈیو بناتے رہے

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے روز خطرناک حد اضافہ ہورہا ہے، جبکہ مودی حکومت کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے مقدس شہر اُجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سڑک کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کے کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اور ویڈیو بنانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔

کانگریس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش بہنوں سے زیادتی کے واقعات میں نمبر ون ہے، بہنوں کے اغوا میں نمبر ون ہے اور ظلم میں نمبر ون ہے۔

امریکی فضائیہ کی کیڈٹ کی کمرے میں پر اسرار موت، تحقیقات شروع

یاد رہے کہ اُجین میں ہی گزشتہ سال ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا، جب 15 سالہ نیم برہنہ زخمی لڑکی لوگوں سے گھر گھر جاکر مدد کی درخواست کررہی تھی۔