کراچی: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے امتِ مسلمہ کو عید الضحی کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور جانوروں کی خریداری کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے عیدالضحی کی آمد کے موقع پر مویشی منڈی سے اردو میں پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے مسلمان دوست رواں ہفتے عید منائیں گے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ جانوروں کی خریداری کا عمل دیکھ کر بہت اچھا لگا، ہائی کمشنر اور ٹیم کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عید کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
Best wishes to everyone celebrating #EidAlAdha this week – in Pakistan, the UK and around the world.
Eid Mubarak!
عید مبارک pic.twitter.com/dG7tsBF9N3
— Thomas Drew (@TomDrewUK) August 21, 2018
دوسری جانب جرمنی کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر نے فریضہ مقدس ادا کرنے والے عازمین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ حج امتِ مسلمہ کے لیے خوشحالی ، امن اور ہم آہنگی لائے‘۔
آپ سب کو حج مبارک ہو! دعا ہے کہ یہ حج مسلم امت کے لیے خوشحالی، امن اور ہم آہنگی لائے. pic.twitter.com/DLZ6pSvqO5
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) August 20, 2018
واضح رہے کہ آج خلیجی و دیگر ممالک میں عید الضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، دنیا بھر میں مقیم فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمی کے تحت اپنے جانوروں کی قربانیاں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پیش کیں جبکہ کل پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں عیدالضحیٰ منائی جائے گی۔