یوکرین کا روسی علاقے پر قبضے کا دعویٰ

یوکرین نے روسی سرحد سے 10کلومیٹر تک کے علاقے پر قبضے کا دعویٰ کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے سرحدی علاقے کرسک پر حملہ کر کے 10 کلومیٹر علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کرسک میں یوکرین کے 1ہزار فوجی ہلاک اور 100 فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں۔

یوکرین نے 945 فوجیوں کی ہلاکت اور 102 بکتر بندگاڑیوں کی تباہی کا اعتراف کر لیا ہے۔ روس نےگزشتہ روز جنگ کے دوران اب تک 1لاکھ15ہزار یوکرینی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔