بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف

بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف

(7 اگست 2025): یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے استعمال ہونے والے جنگی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزے پائے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے استعمال ہونے والے جنگی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزے پائے گئے ہیں، جس سے مودی حکومت کے غیرجانبداری کے دعوؤں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق یوکرین نے روسی ڈرونز میں بھارت سے حاصل کردہ پرزے دریافت کیے ہیں اور یہ ڈرونز فرنٹ لائنز اور شہری آبادی پر حملوں میں استعمال ہوئے۔ یوکرینی حکام بھارتی پرزوں کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

روسی جنگی ڈرونز میں بھارتی پرزوں کی موجودگی نے مودی کی نام نہاد غیر جانبداری کا بھانڈا پھوڑ دیا، اس انکشاف سے دنیا کے سامنے بھارت کی دوغلی پالیسی بے نقاب ہو گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ طرزِ عمل بھارت کے غیرجانبدار ملک کے طور پر تاثر کو نقصان پہنچا رہا ہے، عالمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی سرکار کی جارحیت پسند خارجہ پالیسی ہے۔