یوکرین نے روس کی جانب سے قبضہ کیے گئے علاقے چھوڑنے سے انکار کردیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ، پیوٹن مذاکرات میں اپنی شمولیت پر زور دیا اور کہا کہ یوکرینی عوام اپنی زمین قابض کو تحفے میں نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کا آئین علاقائی معاملات میں کسی سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتا، یوکرین کی شمولیت کے بغیر ملک سے متعلق فیصلے امن نہیں لاسکتے۔
یہ پڑھیں: ٹرمپ کا آئندہ جمعے کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا اعلان
واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان آئندہ ہفتے سربراہی اجلاس ہوگا، یوکرین اور یورپی اتحادی قبضہ شدہ علاقوں کے معاہدے کے خلاف ہیں۔
علاوہ ازیں یوکرینی صدر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر سے رابطہ کرکے اتحادیوں سے پائیدار امن کے لیے واضح اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ میں اتحادی ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کا اجلاس ہوگا جس میں پیوٹن، ٹرمپ ملاقات میں یوکرینی بحران کے طویل مدتی حل پر بات ہوگی۔