اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

عمر چیمہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد حزب اختلاف کو نیا قائد چننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب اراکین کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، عمر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کرپٹ لیڈروں کی چوری بچانے کے لئے آ ٹھ ماہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی۔

عمر چیمہ نے  مزیدکہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتساب سے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، اپوزیشن اراکین شور مچاتے رہے اور چور رفو چکر ہو گیا۔ انہوں  نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ اس بار ایماندار اور باکردار لیڈر کا انتخاب کرے۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے

؎واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے، جانے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں دس سے بارہ دن قیام کریں گے، اور علاج کے علاوہ اپنے پوتا اور پوتی سے ملیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے : مراد سعید

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے لندن میں‌ قیام کو طول دینے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آدھی شریف فیملی پہلے ہی بیرون ملک ہے، اب ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے۔